18 مارچ، 2024، 2:15 PM

روس، صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ختم

روس، صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ختم

روس میں صدارتی انتخابات میں تین دن تک ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل تین دن تک جاری رہنے کے بعد اتوار کی شام ختم ہوگیا۔ انتخابی عملے نے ووٹوں کی گنتی شروع کرکے نتائج ماسکو بھیجنا شروع کیا ہے۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق آخری وقت کے اعداد وشمار کے مطابق انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 73 فیصد رہی جس میں الیکٹرانک ووٹنگ میں شرکت کرنے والے شامل نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ممالک رہنے والے 70 فیصد روسی شہریوں نے انتخابات میں شرکت کی۔ ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر دارالحکومت ماسکو میں 66 فیصد لوگوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر پوٹن کے علاوہ لئونید اسلاتسکی، نکولای خارینوف اور ولادیسلاو داونکوف امیدوار ہیں۔

News ID 1922663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha